لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون مملکت نہیں لے جاسکتے، ادارہ امن عامہ کا انتباہ

85
لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون مملکت نہیں لے جاسکتے، ادارہ امن عامہ کا انتباہ

ریاض۔10نومبر (اے پی پی):ادارہ امن عامہ نے دوبارہ خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون مملکت نہیں لے جاسکتے۔ عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ نے ایکس اکاونٹ پر واضح کیا ہے کہ وہ شہری جن کے پاس مملکت کی جانب سے اسلحہ لائسنس جاری کیا گیا ہے وہ صرف اندرون ملک کے لیے ہی کارآمد ہوتا ہے۔

بیرون مملکت اپنے ساتھ اسلحہ لے جانا غیرقانونی عمل ہے جس پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے۔سزا کے حوالے سے ادارہ امن عامہ نے کہا کہ مذکورہ قانون شکنی کرنے والے کو زیادہ سے زیادہ 18 ماہ قید یا 6 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔