اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں،بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ واقعے کا نوٹس لے۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق راجہ فاروق …
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری شہید اور 8 زخمی
اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں،بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ واقعے کا نوٹس لے۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی گھر اور دکانیں تباہ ہوئیں، ضلع مظفر آباد میں 5 جبکہ نیلم میں ایک شہری شہید ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات خطے کو جنگ کی جانب لے جائیں گے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔آزاد کشمیر کے لائن آف کنٹرول پر 5 کلو میٹر کے علاقے میں 6 لاکھ سے زائد آبادی مقیم ہے ۔









