
لندن۔30اگست (اے پی پی):انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز آئی لینڈرز(سری لنکا)کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنا لیے ،جو روٹ 143 رنز کےساتھ نمایاں رہے ، انہوں نے گس اٹکنسن کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ پر 92 قیمتی رنز بنائے،
گس اٹکنسن ناقابل شکست 74 اور میتھیو پوٹس 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، سری لنکا کی طرف اسیتھا فرنینڈو،میلان پریانتھ رتھنائیکے اورلاہیرو کمارا نے دو دو جبکہ پربت جے سوریا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان لندن کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ شروع ہوا تو سری لنکا کے کپتان دھننجایا ڈی سلوانے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بین ڈکٹ اور ڈینیئل لارنس نے انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا،
ڈینیئل لارنس9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،کپتان اولی پوپ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور ایک رن بناکر آئوٹ ہوگئے،بین ڈکٹ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،ہیری بروک 33 رنز بناسکے،جیمی سمتھ 21 اور کرس ووکس 6رنز بناکر آئوٹ ہوگئے
،ان کے بعد جو روٹ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 143 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 358 رنز بنالئے تھے ،گس اٹکنسن ناقابل شکست 74 اور میتھیو پوٹس 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو،میلان پریانتھ رتھنائیکے اورلاہیرو کمارا نے دو دو جبکہ پربت جے سوریا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔