نیویارک۔30اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدوف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ رواں سال …
جینک سنر اور ڈینیئل مدویدوف یو ایس اوپن ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں داخل ،تھرڈ سیڈڈکارلوس الکاراز کا سفر تمام
نیویارک۔30اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدوف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 0-6 اور 2-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو 3-6، 2-6 اور 6-7(5-7) سے مات دی۔ایک اور میچ میں نیدرلینڈز کے غیر معروف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 5-7 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔









