سینچورین۔22 فروری (اے پی پی) کلاسن کی دھواں دار بیٹنگ اور جے پی ڈومینی کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ہنرچ کلاسن اور جے پی ڈومینی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، کلاسن نے 30 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈومینی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پانڈے کی 79 اور دھونی کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، کلاسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90527