مقدونیہ اور یونان کے مابین نام پر پایا جانے والا تنازعہ حل کے قریب ہے، جرمن چانسلر

برلن ۔ 22 فروری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مقدونیہ کے نام سے متعلق اس کے اور یونان کے مابین پایا جانے والا تنازعہ اپنے حل کے کافی قریب پہنچ چکا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انجیلامرکل نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں مقدونیہ اور یونان اس بارے میں اپنا آپس کا جھگڑا ختم کرنے کے کبھی اتنے قریب …

برلن ۔ 22 فروری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مقدونیہ کے نام سے متعلق اس کے اور یونان کے مابین پایا جانے والا تنازعہ اپنے حل کے کافی قریب پہنچ چکا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انجیلامرکل نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں مقدونیہ اور یونان اس بارے میں اپنا آپس کا جھگڑا ختم کرنے کے کبھی اتنے قریب نہیں تھے جتنے کہ آج ہیں۔ یونان یورپی یونین کا رکن ہے جبکہ بلقان کے خطے کی خود مختار ریاست مقدونیہ ماضی میں کالعدم یوگوسلاویہ کا حصہ تھی۔واضح رہے کہ مقدونیہ کے وزیر اعظم نے رواں ہفتہ کے شروع میں امید ظاہر کی تھی کہ مقدونیہ اور یونان آپس کے اس تنازعے کا ایک مستقل حل ممکنہ طور پر جولائی تک نکال لیں گے۔