سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروای ، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر پانچ گیس میٹر منقطع

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 65 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

ملتان۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 65 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا, ایک میٹر جو شفٹ ہوا تھا کاٹ لیا گیا , تین میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے ۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔