ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستان کی سکواش ٹیم کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پرسکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حکام کی بڑی تعداد نے قومی ہیروز کا استقبال کیا اور براعظمی کھیلوں میں ان کی عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایشین گیمز،پاکستانی سکواش ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستان کی سکواش ٹیم کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پرسکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حکام کی بڑی تعداد نے قومی ہیروز کا استقبال کیا اور براعظمی کھیلوں میں ان کی عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں کا تالیوں، نعروں اور قومی جذبات کے اظہار کے ساتھ استقبال کیا گیا، جبکہ مداحوں نے ٹیم کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے قومی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے شائقین، اہل خانہ، حکام اور اسکواش سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پاکستان میں سکواش کے فروغ کو مزید تقویت دے گی اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔







