ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کے مطابق ریسکیو 1122 ہری پور نے ستمبر کے مہینہ میں 302 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔
ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
ہری پور۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کے مطابق ریسکیو 1122 ہری پور نے ستمبر کے مہینہ میں 302 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔
ریسکیو 1122 ہری پور کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 16,946 کالز موصول ہوئیں جن میں 12,844 غیر ضروری اور جعلی کالز تھیں۔ستمبر کے مہینہ میں197 میڈیکل، 77 روڈ ٹریفک حادثات، 6 آگ لگنے کے واقعات، 2 جرائم یا لڑائی جھگڑے، 1 ڈوبنے اور 19 متفرق قسم کے واقعات میں مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 301 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 10 افراد انتقال کر گئے۔
ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 100 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں سے 48 ضلع کے اندر اور 52 ضلع سے باہر منتقلی کی ایمرجنسیاں شامل ہیں۔عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں،جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔







