روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے غیر رسمی سربراہ اجلاس کے موقع پر میری چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں مثبت پیش رفت حاصل ہوگی۔
شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔4اکتوبر (اے پی پی):روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے غیر رسمی سربراہ اجلاس کے موقع پر میری چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں مثبت پیش رفت حاصل ہوگی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سربراہانِ مملکت کی سفارتی حکمتِ عملی کی رہنمائی چین اور روس کے تعلقات کے مستحکم اور طویل مدتی فروغ کے لیے سب سے اہم سیاسی ضمانت ہے۔
گو جیاکھون نے کہا کہ چین نومبر میں شینزن میں منعقد ہونے والے اپیک کے غیر رسمی سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین روس کے ساتھ اپیک کے ” چائینیز ائیر ” کے متعدد ثمرات کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔








