راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کا گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
گرجا گھروں میں مکمل تلاشی کے بعد شہریوں کے داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی اہلکار اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کی روک تھام و شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔








