لاس ویگاس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

59
لاس ویگاس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

لاس ویگاس ۔2دسمبر (اے پی پی):امریکا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے5افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 34 منٹ پر ایک نامعلوم حملہ آور گلی میں سونے والے بے گھر لوگوں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم دیگر 3کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری اور نشاندہی کے لیے مختلف ٹیمیں کا م کر رہی ہیں ۔