اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی وہ روشن مثال قائم کی جس کی نظیر نہیں ملتی۔محسن نقوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے غیر …
لانس نائیک محفوظ شہید نے 1971 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی روشن مثال قائم کی ، وفاقی وزیر داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی وہ روشن مثال قائم کی جس کی نظیر نہیں ملتی۔محسن نقوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے غیر معمولی حوصلے کے ساتھ ایک انتہائی خطرناک مشن مکمل کیا اور وطن کی حرمت پر قربان ہو کر شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی اس عظیم قربانی نے محاذِ جنگ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید کی جنگی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی ناقابلِ فراموش بہادری کے ذریعے لانس نائیک محمد محفوظ نے دشمن کی سب سے مؤثر دفاعی پوزیشن کو خاموش کر کے فتح کی راہ ہموار کی۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید پوری قوم کے لیے حوصلے، ہمت اور عزم کی ایک درخشندہ مثال ہیں۔
انہوں نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنا ہی ایک پاکستانی سپاہی کے لیے سب سے بڑا اعزاز اور تمنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اس عظیم سپوت کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور آنے والی نسلیں ان کی قربانی سے وطن کی محبت کا سبق حاصل کرتی رہیں گی۔







