لاڑکانہ،میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کی کھلی کچہری،شہریوں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا

66

لاڑکانہ۔3فروری (اے پی پی):میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی لہر نے یوسی چار حیدری ٹاؤن میں شہریوں سے کھلی کچہری کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ میئر لاڑکانہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ افسران سے رابطہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے ہدایات دیں۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کمیٹی چار حیدری ٹاؤن ذوالفقار علی بروہی، کونسل ممبر شیر محمد لغاری، پارٹی رہنما کامران اوڈھانہ، عبدالباری عباسی، غلام مصطفیٰ، وزیر تنیو، بلاول چانڈیو اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میئر لاڑکانہ نے یوسی میں لائٹنگ، ڈی سلٹنگ، ترقیاتی کام، سولر سسٹم کی فراہمی اور پارک جیسے مسائل کے حل کو بھی یقینی بنایا۔