لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں وکیا سانگی آمد،سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا

121
بلاول بھٹو زرداری
لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں وکیا سانگی آمد،سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا

لاڑکانہ۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ کے علاقے گاؤں وکیا سانگی آمد،سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ملک نجف خان کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن چیف ایگزیکٹو آفیسر دیتل کلہوڑو نے بھی تعمیر ہونے والے گھروں سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ گاؤں وکیا سانگی کے 266 سیلاب سے تباہ گھروں میں سے 147 گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے،گاؤں وکیا سانگی کے 138 سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے پہلی قسط،102 کو دوسری جبکہ 60 تیسری قسط جاری ہوچکی ہے۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اور ایس آر ایس او کی کاوشوں کو سراہا۔