لاڑکانہ شہر سمیت موہنجو دڑوکے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

90

لاڑکانہ۔14اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ شہر سمیت موہنجو دڑوکے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقوں کے لئےہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر 18 اپریل تک جاری رہے گی جس کی وجہ سے لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔موسم گرم ہونے کی لہر کے دوران لاڑکانہ،موہن دڑو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، کندھ کوٹ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔