لاڑکانہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے بدنام ڈرگ ڈیلر سمیت 11 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دھامراہ پولیس نے 2 بدنام زمانہ نارکوٹکس ڈیلرز کوڑو شاہانی اور نوشاد شاہانی کو 10 کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے علی پارک سے چرس سپلائی کرنے والے ڈرگ ڈیلر ایاز شاہانی کو ایک کلو چرس سمیت
دڑی پولیس نے اسٹیشن روڈ سے منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش ملزم شعیب شاہانی کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، باقرانی پولیس نے ایئرپورٹ روڈ سے ڈرگ ڈیلر عبدالغفار ڈیتھو کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے سٹیٹ لائف بلڈنگ والے علاقے سے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو سرگرم ملزمان مزمل قریشی اور جہانزیب گوپانگ کو اسلحہ سمیت، نوڈیرو پولیس نے پیر جان محمد والے علاقے سے موٹرسائیکل چوریوں میں ملوث احمد علی مستوئی اور عبدالرشید مستوئی کو، گیریلو پولیس نے اشتہاری ملزم برکت جتوئی کو
رحمت پور پولیس نے گٹکہ سیلر سمیر لاہوری کو گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت قانونی اور ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔