ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان (PSP) کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ نے اپنے دفتر میں کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان
لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 اشتہاری ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان (PSP) کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ نے اپنے دفتر میں کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، عرضداروں اور سائلین سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سخت سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لیا جا رہا ہے۔ تحویل میں لی گئی موٹرسائیکلوں کے خلاف مختلف تھانوں میں قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکلوں کی قانونی رجسٹریشن مکمل کرائیں، درست نمبر پلیٹس استعمال کریں اور ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں۔پولیس حکام کے مطابق بغیر کاغذات و نمبر پلیٹس، فینسی نمبر پلیٹس، ممنوعہ نیلی بتیوں اور کالے شیشوں کے استعمال کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران چوری شدہ لوڈر رکشہ اور چنگچی رکشہ بھی برآمد کیا گیا۔رحمت پور پولیس نے اشتہاری ملزمان بلاول گوپانگ اور مسماۃ سونن گوپانگ، ماہوٹا پولیس نے شہمیر عرف دادو چاچڑ، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے عبدالغفار جتوئی، ولید پولیس نے علی رضا کھوکھر جبکہ رشید وگن پولیس نے دوست محمد جانوری کو گرفتار کیا۔ ماہوٹا پولیس نے شہری علی گل شاہانی کا چوری شدہ لوڈر رکشہ بھی برآمد کیا جبکہ ولید پولیس نے چوری شدہ چنگچی رکشہ برآمد کرکے تصدیق کے بعد اصل مالک شہری عبدل خاصخیلی کے حوالے کردیا۔ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان نے اپنے دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل فرداً فرداً سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ ملاقات کرنے والوں کی جانب سے ایس ایس پی لاڑکانہ کو پھول بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے اور قانون کے مطابق ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش اور دیگر قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔








