لاڑکانہ۔ 17 مئی (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 ڈرگ ڈیلرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چرس اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے میونسپل سٹیڈیم کے قریب نارکاٹکس ڈیلر غلام حسین کھوکھر اور اسداللہ کھوکھر کو 2150 گرام چرس سمیت، تعلقہ پولیس نے وگن روڈ سے ڈرگ ڈیلر لیاقت دھامرہ کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، دھامراہ پولیس نے ناریجا برج سے منشیات فروش ملزم سعید شر کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، عاقل پولیس نے پھل برج سے ڈرگ ڈیلر ممتاز عرف پپو بھٹو کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، سچل پولیس نے منشیات فروش ملزم طاہر آرائیں کو آدھا کلو سے زائد چرس سمیت اور باڈہ پولیس نے بوتھرو روڈ والے علاقے سے روپوش ملزم شوکت کوری کو گرفتار کرلیا ۔
ادھر، دھامرہ پولیس نے شہری راشد مزاری سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اور ڈوکری پولیس نے حافظ نصیر میمن کی چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598048