لاک ڈائون میں اضافہ سے معیشت کو نقصان پہنچے گا اور غریبوںکی زندگیاں اثر انداز ہوں گی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں اضافہ کئے جانے کی صورت میں معیشت کو نقصان پہنچے گا اور غریبوںکی زندگیوں اور صحت پر اثر انداز ہوگا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون اور کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے حوالہ …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں اضافہ کئے جانے کی صورت میں معیشت کو نقصان پہنچے گا اور غریبوںکی زندگیوں اور صحت پر اثر انداز ہوگا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون اور کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے حوالہ سے توازن پیدا کرناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار بند ہونے سے ملکی معیشت کو بھی نا قابل برداشت نقصان پہنچا، اپوزیشن جماعتیں عالمی وباء پر سیاست گری اور پوائنٹ سکورنگ سے باز رہیں، اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جسے مہلک وائرس سے نمٹنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ بلا وجہ حکومت پر تنقید کررہی ہے، وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالہ سے انہوںنے کہاکہ حکومت پی پی ای اور این 95 ماسک کی مقامی سطح پر تیاری شروع کررہی ہے تاکہ وائرس کا موئثر طور مقابلہ کیا جاسکے اور کورونا صورتحال کے پیش نظر طبی سامان کی طلب اور رسد کی ضروریات بہتر طور پوری کی جاسکیں گی۔ کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ اس میں اضافہ کیا جارہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر تین لاک سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔