لاہور،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے کاہنہ میںتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):لاہور کے علاقے کاہنہ میںتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور نعشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ، پولیس نے ڈرائیور کی تلاش کےلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔