لاہور۔24نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی ادارے کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 372 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 369بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے200درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ23 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1زرعی،17 کمرشل،1انڈسٹریل اور353 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 439929 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت18062679 روپے ہے،بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے، کھڈیاں کے علاقے میں کنکشن کو12497یونٹس ( 624876) روپے، نواب ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو5286 یونٹس (450000)روپے،شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو3500 یونٹس210000 روپے اور راوی روڈ کے علاقے میں کنکشن کو200000 کی رقم چارج کی گئی ہے،77 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل29621 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کے اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک13272 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مجموعی طور29250 کنکشنزکیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے28241 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 52049580یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2084312568ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔