"چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی جانب سے سابق سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔”
لاہور،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سابق سیکرٹری بورڈ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔29جولائی (اے پی پی):چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی جانب سے سابق سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔
انہوں نے سابق سیکرٹری کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہااور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ چیئرمین بورڈ نے فرید اقبال کے لیے مستقبل میں کامیابی، صحت اور خوشحالی کی دعا کی ۔ سابق سیکرٹری نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں خدمات انجام دینا میرے لیے ایک اہم اور یادگار تجربہ رہا۔فرید اقبال نے بورڈ کے افسران اور ملازمین کے تعاون کو سراہا۔ چیئرمین قمر الزمان نے سابق سیکرٹری کو تعریفی شیلڈ پیش کی۔ یادرہے کہ فرید اقبال نے بطور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ تقریبا اڑھائی سال خدمات انجام دیں۔چیئرمین بورڈ نے افسران کے ہمراہ سابق سیکرٹری فرید اقبال کو الوداع کیا۔








