"فیسکو ٹاسک فورس نے سرگودھا میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔”
فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 13 بجلی چور گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 29 جولائی (اے پی پی):فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 13 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروا دیئے۔
سپرٹینڈنگ انجنیئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں جھال چکیاں ، لڈے والا، ماڑی لک ، دھریمہ اور ملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے 13 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ گرفتار بجلی چوروں میں کاشف، کلیم، عمر، تجمل، فرحت، فرقان، فہیم، نبیل، نعمان، علی، کامران، سجاد، وحید اللہ شامل ہیں ۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے ان بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات میں انکے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔








