لاہور، خاتون اغوا کیس میں دائر متفرق درخواست خارج

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے علاقے کاہنہ سے چھ سال قبل اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کے متعلق کیس میں دائر متفرق درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حمیداں بی بی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس درخواست واپس لینے کے لیے …

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے علاقے کاہنہ سے چھ سال قبل اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کے متعلق کیس میں دائر متفرق درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حمیداں بی بی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس درخواست واپس لینے کے لیے دبا ڈال رہی ہے اور درخواست گزار کے خاندان کے دو افراد پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا تشدد کا کوئی میڈیکل کرایا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ پولیس نے میڈیکل نہیں ہونے دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جن افراد پر تشدد ہوا وہ کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ گھر پر موجود ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں، کیسے مان لوں؟بعد ازاں عدالت نے حمیداں بی بی کی متفرق درخواست خارج کردی۔