لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہور شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اوربرائے ریکوری کے لیے علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی،4 نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ شدید زخمی ہو گیا،جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی سید حسین حیدر نے بتایا کہ ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی 150 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔