لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،مسیحی برادری نے کرسمس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹنے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔