34.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہورمیں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی...

لاہورمیں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، قاری محمد ابرہیم

- Advertisement -

حضرو 25 اپریل (اے پی پی):جے یو آئی کے زیر اہتمام لاہورمیں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ضلع اٹک سے اس ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار جے یو ائی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم جے یو ائی تحصیل حضرو کے امیر مولانا محمد نعیم قاسمی ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو ائی ضلع اٹک کے کوآرڈینیٹر مولانا محمد مسعود اختر ضیاء جے یو ائی کے ضلعی ڈپٹی سالار چوہدری خالد خورشید اور دیگر رہنماؤں نے لاہور ملین مارچ کے سلسلہ میں تحصیل حضرو کی مختلف یونین کونسلز کے دورہ کے موقع پر مقامی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جے یو ائی ضلع اٹک کے مذکورہ قائدین نے تحصیل حضرو کی یونین کونسل غورغشتی ، ملک مالا ، حضرو سٹی، خگوانی ، شینکہ، نرتوپہ، جلالیہ اور دیگر یوسیز کا ہنگامی دورہ کیا جہاں جے یو آئی کے مقامی ذمہ داروں کو لاہور ملین مارچ میں شرکت کی نہ صرف دعوت دی گئی بلکہ مختلف یو سی سے بھرپور عوامی شرکت کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ جے یو آئی تحصیل حضرو ضلع اٹک کے زیر اہتمام ایک بھرپور قافلہ 27 اپریل کو دن 12 بجے لاہور اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں شرکت کے لیے چھچھ انٹرچینج سے روانہ ہوگا ۔اس قافلہ کی قیادت ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم دیگر قائدین کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں