لاہورپولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ،بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار

81
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

لاہور۔4فروری (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز محمدفیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹائون پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتارکر لیا۔گرفتارملزمان میں غلام رسول،شریف اور اعجاز عرف کالی شامل ہیں۔ ملزمان نے مصری شاہ اور مغلپورہ سمیت درجنوں مقامات سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والے آلات اور ٹرک برآمد کیا گیا۔ملزمان ٹرانسفارمر چوری، ڈکیتی و رہزنی کے 150سے زائد مقدمات میں مطلوب اور درجنوں مقدمات میں اشتہاری ہیں۔نصیر آباد پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بنا تے ہوئے بین الااضلاعی منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم لیاقت کے قبضہ سے 4 کلو 160گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزم نواز شریف کالونی ریلوے لائنز کے قریب منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔ملزم ڈرگ پیڈلر ہے منڈی بہاالدین سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔اسی طرح گجر پورہ کے علاقے سے نوجوان نسل کو آئس پر لگانے والی ریکارڈ یافتہ ملزمہ حنیفہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1کلو 320گرام آئس برآمدکی گئی۔باٹا پور پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش شاہد کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔غالب مارکیٹ پولیس نے قبحہ خانوں کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں کرتے ہوئے 7خواتین سمیت 17ملزمان گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان میں شگفتہ، کرن، اقرار، مافیا، نعمان، کرامت، نیلم، عنایا، معصومہ،عباس،مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم اور سبطین شامل ہیں۔ ملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قبحہ خانوں سے حراست میں لیا گیا۔موبائلز سکواڈ نیو راوی پل ناکہ سے دوران چیکنگ 2مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گاڑی میں موجود 4جدید آٹومیٹک رائفلیں،پستول،کپہ،میگزینز،گولیاں برآمد کی گئیں اورملزمان میں زین اور قاسم شامل ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں و عادی ملزمان کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 7منشیات فروش گرفتارکر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے 22بوتلیں شراب برآمدکی گئی۔گرفتار ملزمان میں زین ، وقاص، آصف، فہد و دیگرشامل ہیں۔