21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہورہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل،غازی یونیورسٹی ڈی جی خان...

لاہورہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل،غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں منعقدہ نویں تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):لاہورہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ نویں تقریب میں وزیراعلی مریم نواز نے چیک تقسیم کر کے باقاعدہ آغاز کیا اور طلبہ کیلئے نئے جدید ترین لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔تقریب میں طالب علم شاعرہ نے وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے خود سٹیج پر آکر طلبہ میں چیک تقسیم کر کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تقریب کے دوران وزیر اعلی کو شیشہ کاری سے مزین روایتی شال اور بلوچی لباس کا تحفہ پیش کیا گیا۔طلبہ نے مریم نواز کو محمد نواز شریف اور دیگر پورٹریٹ بھی پیش کئے۔ روایتی بلوچی لباس میں ملبوس کوہ سلیمان کی طالبہ نے بلوچی زبان میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلی نے تلاوت قرآن پاک اور ملی نغمہ پیش کرنے والے طلبہ سے اظہارِ شفقت کیا۔”رسول مدنی را، نازک بدنی را”جامی کی نعت کی سعادت حاصل کرنے والی طالبہ کو ازراہ شفقت گلے لگا لیا۔”نفرتوں کے دروازے بند رکھیں گے، یہ پرچم سربلند رکھیں گے ” ملی نغمے کے مصرعے پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعلی کی آمد پر طلبہ نے جوش وخوش کا اظہار کیا۔ مریم نوازنے ارکان اسمبلی کی نشستوں پر جا کر خیریت دریافت کی۔وزیر اعلی کی نشست طا لبات کے درمیان تھی،انہوں نے بچیوں سے بات چیت کی۔انہوں کی ہدایت پرطلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کوجنرل سلامی پیش کی۔

- Advertisement -

پولیس وردی میں ملبوس ننھی بچی بھی پولیس دستے میں شامل تھی، وزیر اعلی مریم نے پاس بٹھا کر پیار کیا۔تونسہ کی بیٹی فاطمہ جمشید اور مسکان بختاور نے سکالرشپ جرنی سٹوری بیان کی۔انہوں نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن فرخ نوید اور ان کی ٹیم کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی۔انہوں نے طلبہ کے ساتھ ملکر سیلفیاں بنوائیں۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے1250طلبہ میں 3کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ تقسیم کیے گئے۔ میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 35طلبہ کو 13 لاکھ 80ہزار روپے سکالرشپ ملے۔یونیورسٹی آف لیہ 292طلبہ کیلئے 72لاکھ94ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ فراہم کیے گئے۔غازی یونیورسٹی کے 100طلبہ کو 49لاکھ 35ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ سے نوازا گیا۔ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری کالجز کے 526طلبہ کو 80 لاکھ 96ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ مل گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں