ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

واشنگٹن۔20جنوری (اے پی پی):ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔پیر کو امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی، انھوں نے اہلیہ میلانیا کے ہمراہ واشنگٹن کے چرچ میں دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں جوبائیڈن، …

واشنگٹن۔20جنوری (اے پی پی):ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔پیر کو امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی، انھوں نے اہلیہ میلانیا کے ہمراہ واشنگٹن کے چرچ میں دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں جوبائیڈن، کاملا ہیرس کے علاوہ سابق صدور جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور بارک اوباما بھی موجود تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔ جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں