وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا سرمایۂ افتخار ہیں اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









