سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔27اگست (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کےعلاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔سکیورٹی فورسزکے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کوتباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں سکیورٹی فورسزکےخفیہ اطلاع پرآپریشن میں 5خوارج جہنم واصل ہوئے، سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لےکرموثر کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے مؤثرانداز میں نشانہ بنایا،کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسورکے مکمل خاتمہ تک سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔








