وزیرِ ریلوے کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور انتہائی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 11 خوارج کو جہنم واصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا ۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، پاکستان کے بہادر جوان ملکی سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں