سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تحت انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ریاض ،انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ،24 ملکوں کے 90 فالکن بریڈرز فارمز نے شرکت کی

مزید خبریں
ریاض۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تحت انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں ہونے والے اس ایونٹ میں 24 ملکوں کے 90 سے زائد فالکن بریڈرز فارمز نے شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق نیلامی میں 33 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے2200فالکنز کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔سینٹر کے سی ای او طلال الشمیسی نے بتایا اس ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی فالکن پالنے والوں، فالکنرز اور خریداروں نے شرکت کی ۔نیلامی میں کینیڈین فارم کا ایک فالکن 13 لاکھ ریال میں فروخت ہوا جو اس سال کا سب سے مہنگا اور اس ایونٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین فالکن ہے۔انہوں نے کہا اس ایونٹ کی کامیابی فالکن پالنے والوں اور فالکنرز کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔نیشنل سینٹر فار فالکن قومی فالکنری ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ نیلامی اور اس کے پروگراموں کو مزید بہتر بناتا رہے گا۔
ایونٹ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا، ان میں فالکنری ایکوپمنٹ، فالکنری آف دی فیوچر زون، آگاہی پروگرام کے علاوہ فالکنری مقابلے کے ضوابط، بریڈنگ سینٹر لائسنسنگ اور اینٹی ڈوپنگ اقدامات پر ورکشاپس شامل تھیں۔علاوہ ازیں نیلامی کی آخری رات تین فالکنز تین لاکھ 49 ہزار ریال میں فروخت کیے گیے۔ پولش فارم کا پہلا فالکن 32 ہزار ریال میں فروخت ہوا،رومانیہ کے فارم کا فالکن 46 ہزار ریال جبکہ کینیڈین فارم کے فالکن کی بولی ایک لاکھ ریال سے شروع ہوئی اور اسے دو لاکھ 71 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔








