دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان
لاہور۔27اگست (اے پی پی):دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
فرحان یوسف کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق وکٹ کیپر عبدالقادر، آل رانڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ بالر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔سکواڈ میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہوگی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔








