وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور انصاف کی مؤثر فراہمی کیلئے بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے بار ایسوسی ایشنز سے رابطہ مزید مؤثر بنائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور انصاف کی مؤثر فراہمی کیلئے بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر قانون سے گزشتہ روز مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور وکلاء رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جن میں وکلاء برادری کے پیشہ ورانہ امور اور بار ایسوسی ایشنز سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور و عہدیداران نے بھی وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی اور وکلاء کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کی صدر، خانیوال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، جہانیاں بار ایسوسی ایشن اور کبیر والا بار ایسوسی ایشن کے صدور و عہدیداران نے بھی وفاقی وزیر قانون سے ملاقاتیں کیں۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور انصاف کی مؤثر فراہمی اور قانونی نظام کی بہتری میں وکلاء برادری کے کردار کو اہم قرار دیا۔ملاقاتوں میں باہمی رابطے اور قانونی شعبے میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔







