صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سمیت غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا خاتمہ قومی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
صدرِ مملکت کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سمیت غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا خاتمہ قومی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں پر فخر ہے۔







