لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی ہمدان اینڈ سام سنگ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 9-7سے ہرا دیا،ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چھ،صوفی محمد ہارون نے دو اور صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔
ایف جی /دین پولو کی طرف سے بلال حئی نے تین،خوان کروز گروگلی نے دو،امین رحمان اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا،لار پولو کلب میں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔