لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور بار ایسوسی ایشن نے سول عدالتوں کی ماڈل ٹاون کچہری منتقلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف (کل )جمعرات لاہور ہائیکورٹ میں آل پاکستان وکلا ء نمائندہ کنونشن بلا لیا جس میں پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل ، لاہور ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور تمام پاکستان کی بار ایسوسی ایشنز کی نمائندگان لاہور بار کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
علاہ ازیں لاہور بار ایسوسی ایشن نے منگل کو بھی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ،جس کے باعث ہزاروں کیسسز کی سماعت نہ ہوسکی اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔وکلا ہڑتال سے سائلین کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کو اعلان آل پاکستان وکلا کنونشن میں کیا جائے گا ۔