لاہور بورڈ کا سیکنڈ سالانہ سکینڈری سکول امتحان 2024 کے رزلٹ کا اعلان

530

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام سیکنڈ سالانہ سکینڈری سکول امتحان 2024 کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سکینڈ اینول سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کے حوالے سے بدھ کو لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی موجودگی میں کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے رزلٹ کا اعلان کیا۔سیکنڈ اینول سکینڈری سکول سالانہ امتحان 2024 میں 44 ہزار 881 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 20 ہزار 890 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 46.55 فیصد رہا۔