لاہور۔19نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید کو گردوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ،راولپنڈی کے کانسٹیبل عامر بشیر کو کینسر اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ اوکاڑہ کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے ، سپیشل برانچ کے سینٹری ورکر سنیل ، اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس ، ڈی جی خان کے کانسٹیبل فیاض احمد اور اوکاڑہ کے کانسٹیبل آصف علی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس ،گجرات کے کانسٹیبل حماد حیدر ، منڈی بہاالدین کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد عمران کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
دیگر عارضوں میں مبتلا 04 پولیس ملازمین کو 02 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون ، مزید اقدامات کئے جائیں گے۔