پیراگوئے کے صدر کی جی 20 اجلاس کے دوران طبیعت خراب ، ہسپتال داخل

ریو ڈی جنیرو۔19نومبر (اے پی پی):پیراگوئے کے صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتا ل داخل کرا دیئے گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیراگوئے کے حکام نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا طبیعت کی خرابی کے باعث علاج کے لئے ریو ڈی جنیرو کے سماریٹانو ہسپتال (بوٹافوگو) میں منتقل کیا …

ریو ڈی جنیرو۔19نومبر (اے پی پی):پیراگوئے کے صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتا ل داخل کرا دیئے گئے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیراگوئے کے حکام نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا طبیعت کی خرابی کے باعث علاج کے لئے ریو ڈی جنیرو کے سماریٹانو ہسپتال (بوٹافوگو) میں منتقل کیا گیا۔

بعدازاں اطلاع کے مطابق 46 سالہ سانتیاگو پینا پینا کو تشخیصی ٹیسٹ کے لیے ایک مرکز صحت لے جایا گیا اور مزید کہا گیا کہ صدر روبصحت ہیں اور طبی حالت مستحکم ہے۔ بعض لاطینی امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ انہیں سینے میں درد ہوا تھا۔