لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے مستفیض الرحمن کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور۔5فروری (اے پی پی):لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیش کے سٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان لاہور قلندرز کے جاری بیان کے مطابق لاہور قلندرز، جو پی ایس ایل کی کامیاب ترین فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے انہوں نے مستفیض الرحمن کے ساتھ 6 کروڑ 44 لاکھ …

لاہور۔5فروری (اے پی پی):لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیش کے سٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان لاہور قلندرز کے جاری بیان کے مطابق لاہور قلندرز، جو پی ایس ایل کی کامیاب ترین فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے انہوں نے مستفیض الرحمن کے ساتھ 6 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے میں معاہدہ طے کیا ہے۔ مستفیض اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب ایک بار پھر قلندرز کے رنگ میں جلوہ گر ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا نے اس موقع پر کہا کہ ایک بار قلندر، ہمیشہ قلندر۔ مستفیض صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں، جو کبھی ہم سے جدا نہیں ہوئے۔ ہمیں انہیں دوبارہ ڈریسنگ روم میں خوش آمدید کہتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا ٹیلنٹ، تجربہ اور کمٹمنٹ پی ایس ایل 11 میں ٹائٹل کے دفاع کے لیے ہمارے لیے نہایت قیمتی ثابت ہوگا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی، اہم بیٹر عبداللہ شفیق، جارح مزاج آل راونڈر سکندر رضا اور باصلاحیت نوجوان محمد نعیم کو ریٹین کر لیا تھا۔

یہ اسٹریٹجک فیصلے بڑے ڈرافٹ سے قبل ٹیم کے مضبوط کور کو یقینی بناتے ہیں اور ایک کامیاب مہم کی بنیاد رکھتے ہیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے اس سائننگ کے ساتھ پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی کے تسلسل اور ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ شائقین کو ایک بار پھر اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور یادگار لمحات دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔