لاہور قلندر اور ملتان سلطان پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی نہ کرسکیں،شائقین انھیں قذافی سٹیڈیم میں پلے آف میچز کے دوران ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے

61

لاہور۔19 مارچ(اے پی پی )لاہور اور ملتان کے شائقین کرکٹ اپنے شہروں کے نام سے موسوم پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم لاہور قلندر اور ملتان سلطان کو قذافی سٹیڈیم میں آج20اورکل 21مارچ کو ہونے والے دونوں پلے آف میچز کے دوران ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔دونوں ٹیمیں ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکیں ۔دونوں شہروں کے شائقین کرکٹ کو اب پشاور زلمی ،کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں سے اپنی پسند کی ٹیم کو منتخب کرکے اسے سپورٹ کرنا ہوگا ۔