جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہوگا

کیپ ٹاﺅن۔ 19 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 118 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔