میانمار ، دو بسوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک،4زخمی

میانمار کی ینگون منڈالے شاہراہ پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

ینگون۔22جون (اے پی پی):میانمار کی ینگون منڈالے شاہراہ پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہائی وے پولیس کےاہلکار نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے پیش آیا، جب ایک ایکسپریس بس دوسری ایکسپریس بس کے عقب سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک بس شاہراہ پر رکی ہوئی تھی اور اس کے پیچھے آنے والی بس بروقت راستہ تبدیل نہ کر سکی اور اس سے جا ٹکرائی۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے پیو ٹاؤن شپ کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔