راولپنڈی پولیس نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے۔
راولپنڈی میں 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے 3 ہزار اہلکار تعینات

مزید خبریں
راولپنڈی۔23جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق جلوس کی سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی کے لیے 3500 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 1000 سے زائد رضاکار بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے۔ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 7000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ جلوس اور مجالس میں شرکت کرنے والے افراد کو مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی اور دیگر کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے۔سی پی او نے کہا کہ جلوس کے آغاز سے قبل روٹس کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی جبکہ جلوس کے راستوں میں موجود گلیوں، سڑکوں اور دیگر متصل راستوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








