لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے تیسرے دن چار اہم میچز کھیلے گئے،جن میں ذکی فارمز، ریجاس ،دین اور سامبا بینک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو …
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے تیسرے دن چار اہم میچز کھیلے گئے

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے تیسرے دن چار اہم میچز کھیلے گئے،جن میں ذکی فارمز، ریجاس ،دین اور سامبا بینک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور سیکرٹری میجر امجد غفور (ر) بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں ذکی فارمز کی ٹیم نے گارڈ گروپ کو9-5.5 گول سے ہرا دیا۔ ذکی فارمز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے پانچ،شاہ شمیل عالم نے تین اور فیصل خان نے ایک گول سکور کیا۔گارڈ گروپ کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل ہے کی طرف سے عارب علی ملک نے د و اور مصطفی عزیز نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں ریجاس دین پولو کی ٹیم نے ایس کیو سی گولڈ کی ٹیم کو8-4 سے ہرا دیا۔
ریجاس دین کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ،محب فیصل شہزاد اور شیخ محمد رافع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ایس کیو سی گولڈ کی طرف سے ابراہیم خلیل نے دو،نادر غریب اور محمد علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔تیسرے میچ میں پیبل بریکر نے چارکور وینجرز کی ٹیم کو8-4 سے ہرا دیا۔پیبل بریکر کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین،محسن عطا کھوسہ اور ایل نور ٹاٹینا نے دو دو،احمد علی ٹوانہ ایک گول سکور کیا۔چاکور وینجرز کی طرف سے ہاشم کمال آغا اور سارہ گروور نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔دن کے آخری میچ میں سامبا بینک نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 6-0.5 سے ہرا دیا۔سامبا بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور المان جلیل اعظم نے دو دو جبکہ مینڈونا اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی،صرف ہاف گول ہینڈی کیپ ایڈواٹینج حاصل تھا۔ کل بروز جمعرات چار اہم میچز کھیلے جائیں گے۔








