لاہور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم،بلال صدیق کمیانہ

209

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):رواں سال کے دوران قمار بازی کے1403مقدمات درج کرکے5729ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جن سے02کروڑ 66لاکھ 42ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی ۔پیر کو جاری رپورٹ میں سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ رواں سال گدا گروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 5835مقدمات درج کرکے5841 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، گرفتار ملزموں میں5620مرد،151عورتیں اور70سہولت کار شامل ہیں، مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکہ جات پر 225273 کاریں اور دیگر وہیکلز کی ویری فکیشن عمل میں لائی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے لاہور پولیس کی سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے، دوران سنیپ چیکنگ 1222589موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ،15444 بغیر کاغذات،995اپلائیڈ فار،245غیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 5993موٹرسائیکلوں کو 550 ضابطہ فوجداری کے تحت قبضہ میں لیا گیا۔